Surprise Me!

جموں میں صحافی کا مکان منہدم، صحافی نے کہا ’سچ بولنے کی دی گئی سزا‘

2025-11-27 5 Dailymotion

<p>جموں : جموں کے نروال علاقے میں ’’سحر انڈیا‘‘ نامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے وابستہ ایک صحافی عرفاز احمد ڈینگ کا رہائشی مکان جمعرات کی صبح منہدم کیا گیا جسے صحافی نے ’سچ بولنے کی سزا‘ کے ساتھ تعبیر کیا۔</p><p>صحافی کے مطابق یہ کارروائی جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ضلع انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے کی اور آناً فاناً بغیر کسی نوٹس کے رہائشی مکان کو زمین بوس کر دیا گیا۔ عرفاز نے دعویٰ کیا کہ یہ انہدامی کارروائی انہیں خاموش کرنے کے لئے کی گئی ’’سچ بولنے کی سزا دی گئی۔‘‘</p><p>عرفاز احمد ڈینگ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ چار دہائیں سے یہاں رہائش پذیر ہیں اور اپنے والدین کے ساتھ اسی مکان میں شب و روز گزار رہے تھے۔ انہوں نے کہا: ’’ہمیں گھر کا سامان نکالنے کا بھی موقع نہیں دیا گیا چند منٹوں میں گھر کو مسمار کر دیا گیا۔ یہ میرے خلاف انتقامی کارروائی ہے کیونکہ میں صحافت کے ذریعے سچ سامنے لاتا ہوں۔‘‘</p><p>یہ بھی پڑھیں: </p>

Buy Now on CodeCanyon